اہم خبریںبین الاقوامی

بھارت: ایک روز میں کورونا کے ریکارڈ 3 لاکھ 15 ہزار سے زائد مریض سامنے آگئے

نئی دہلی : بھارت میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ د تین لاکھ 15 ہزار سے زائد مریض سامنے آگئے جو دنیا بھر میں یومیہ متاثرین کی سب سے بڑی تعداد ہے، عدالت نے مرکزی حکومت سے دلی میں آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے بگڑتی ہوئی صورت حال پر ریاستوں کے درمیان کھینچا تانی جاری ہے۔ دلی ریاست نے ہمسایہ ریاستوں ہریانہ اور اترپردیش پر آکسیجن کی فراہمی روکنے کا الزام عائد کیا۔

دلی ہائی کورٹ نے مودی سرکار سے کہا ہے کہ بھیک مانگیں، قرض لیں یا چوری کریں لیکن آکسیجن کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button