اہم خبریںبین الاقوامی

مقبوضہ کشمیر:عمران خان ، جنرل باجوہ کی تصاویر والے پوسٹرز چسپاں

سرینگر :  جن پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی تصاویر موجود ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حق خود ارادیت فورم کی طرف سے چسپاں پوسٹروں میں ‘‘کشمیری عوام کا ترجمان عمر ان خان، کشمیریوں کا وکیل پاکستان، پاکستانی و کشمیری یک جان دو قالب، کشمیریوں کی جدوجہد تکمیل پاکستان کی جنگ ہے ، ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمار اہے ،کشمیری پاکستان کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت پر شکر گزار ہیں اور کشمیری غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے ’’جیسے نعرے درج ہیں۔ مزیدبرآں بھارتی پولیس نے بدھ کو ضلع بانڈی پورہ میں مشتاق احمد اور سجاد احمد کو گرفتار کیا۔ ادھرادھم پور جیل میں قید چیئرمین تحریک حریت محمد اشرف صحرائی بیمار ہوگئے ۔علاو ازیں حریت رہنمائوں نے چھاپوں ، محاصروں اورتلاشی کی کارروائیوں کے دوران نہتے کشمیریوں کے قتل ،خواتین کے انسانی ڈھال کے طورپر استعمال اور گھروں کو تباہ کئے جانے پر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی شدید مذمت کی ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button