اہم خبریںشوبز

سلو میاں کا شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کا معاوضہ لینے سے انکار

ممبئی: سلمان خان نے شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ میں مختصر کردار ادا کرنے کا معاوضہ لینے سے انکار کردیا۔

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان جو انڈسٹری میں بھائی کے نام سے شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے  صرف بڑے پردے پر ہی نہیں بلکہ حقیقی زندگی میں بھی ’بھائی‘ ہونے کا ثبوت دے دیا۔

بالی ووڈ ہنگامہ کے مطابق یش راج بینرز تلے بننے والی شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ میں سلمان خان نے مختصر کردار ادا کیا تھا اور انہوں نے فلم میں ’ٹائیگر‘ کے کردار سے انٹری دی ہے جس کے لیے فلمساز ادتیا چوپڑا نے سلمان خان کو بھاری معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق فلم ’پٹھان‘ کے لیے سلمان خان نے جب اپنے حصے کی شوٹنگ مکمل کرلی تو فلمساز ادتیا چوپڑا سلمان خان کے پاس گئے تاکہ انہیں معاوضہ ادا کرسکیں تاہم دبنگ اداکار نے شوٹنگ کا معاوضہ لینے سے انکار کردیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button