
وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت تحریک لبیک پاکستان کو کا لعدم قرار دیتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔
وزیراعظم نےتحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی سمری منظورکرلی ہے، جس کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجی گئی سرکلر سمری وفاقی کابینہ نے بھی منظور کرلی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ سے منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی، اور کالعدم قرار دینے کی منظوری انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دی گئی ہے۔




