
کراچی ( سٹاف رپورٹر) اداکارہ غنا علی نے کہا ہے کہ زندگی آسان ہے اسے پیچیدہ ہم خود بناتے ہیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ دوسروں کے لئے آسانیاں پیدا کریں اور اللہ پاک کا شکر ادا کریں جس نے ہمیں اتنی ساری نعمتوں سے نوازا ہے ۔غناعلی کا کہناہے کہ ایک فنکارکی زندگی مشکل حالات سے دوچار رہتی ہے ، ٹینشن زدہ ماحول اس کوپریشانی میں مبتلا رکھنے کا باعث بنتا ہے ، اچھی سوچ ہی ہمیں بہتری کا راستہ دکھاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میری اداکاری کے معیار کے بارے میں ناظرین بہتر بتاسکتے ہیں ،میں ذاتی طورپر کم مگر معیاری اور جاندارکرداروں کو ترجیح دیتی ہوں ۔



