شوبز
میشا کو جب عدالت طلب کریگی وہ ضرور پیش ہو گی : صبا

لاہور: جب میشا شفیع کوعدالت طلب کرے گی وہ ضرور پیش ہوں گی۔اداکارہ صبا حمید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کیس کو التوا نہیں کررہے ۔اداکار علی ظفر ہتک عزت دعوے پر ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال رانجھا نے سماعت کی، عدالت نے سماعت 3 اپریل تک ملتوی کر دی ۔میشا شفیع کے منیجر فرحان علی اور لینا جرح کیلئے پیش نہ ہوئے ۔عدالت نے دونوں کو جرح کیلئے پیش کرنے کا حکم دے دیا، عدالت میں میشا شفیع کی والدہ صبا حمید پیش ہوئیں۔ دوسری جانب صبا حمید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین ہر پاکستانی کو ضرور لگوانی چاہیے ، کورونا وائرس کی ویکسین خود لگوا چکی ہوں۔




