اہم خبریںبین الاقوامی
فلپائن: کورونا کے مسلسل تیسرے روز 7 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

فلپائن میں کورونا کے مسلسل تیسرے روز 7 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، منیلا سے خبر ایجنسی کے مطابق حکومت نے متاثرہ علاقوں میں پیر سے دو ہفتوں کی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق منیلا اور اطراف کے علاقوں میں گرجا گھر بند، ریستورانوں میں بیٹھ کر کھانے کی پابندی عائد کردی ہے۔ اس کے علاوہ اندرون ملک غیر ضروری سفر کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ فلپائن میں کورونا کیسز کی تعداد 6 لاکھ 63 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور اموات 12 ہزار سے زائد ہیں۔




