• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

زلمے خلیل زاد کی دوحہ میں طالبان وفد سے ملاقات

web desk by web desk
March 7, 2021
in اہم خبریں, بین الاقوامی
0
زلمے خلیل زاد کی دوحہ میں طالبان وفد سے ملاقات

کابل ، دوحہ :  دوحہ میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے طالبان کی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کی،ملاقات کرنیوالوں میں ملا برادر،شیخ عبدالحکیم حقانی اور دیگر افراد شامل تھے ۔ امریکی وفد میں جنرل سکاٹ ملر بھی تھے ۔ملاقات میں امن معاہدے پر عملدرآمد سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔جلال آباد میں دھماکے سے قبائلی رہنما ملک ہاشم ہلاک ہوگیا۔ادھر صوبہ بلخ کے ضلع چتمل میں طالبان کے حملے میں 7 افغان اہلکار مارے گئے ۔دوسری جانب صوبہ ہلمند کے شہر لشکر گاہ میں دھماکے سے افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے پراسیکیوٹر سمیت2 افرادہلاک ہوگئے ۔ ہلمند کے گورنر نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دوسرا ہلاک ہونے والا شخص خفیہ ایجنسی کے پراسیکیوٹر کا سکیورٹی گارڈ ہے ۔ دھماکے میں خاتون سمیت 8 افراد زخمی بھی ہوئے ۔ادھرافغان صدر اشرف غنی نے امن مذاکرات میں پیشرفت کے لئے طالبان کو قبل از وقت انتخابات پر مذاکرات کی پیشکش کردی ۔ اشرف غنی نے کہا ہے اقتدار کا انتقال صرف افغان عوام کے ووٹ سے ہی ہوگا، افغانستان میں بین الاقوامی مبصرین کی موجودگی میں انتخابات کروانے پر بات چیت کرسکتے ہیں۔

Previous Post

کانگریس حملہ : سابق ٹرمپ انتظامیہ کا عہدیدار گرفتار

Next Post

امریکی نمائندہ خصوصی، طالبان رہنماؤں کا دوحہ معاہدے سے وابستگی کا اظہار

Next Post
امریکی نمائندہ خصوصی، طالبان رہنماؤں کا دوحہ معاہدے سے وابستگی کا اظہار

امریکی نمائندہ خصوصی، طالبان رہنماؤں کا دوحہ معاہدے سے وابستگی کا اظہار

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.