کانگریس حملہ : سابق ٹرمپ انتظامیہ کا عہدیدار گرفتار

0

واشنگٹن :   ٹرمپ دور میں تعینات سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے عہدیدار فیڈریکو کلین کو غیر قانونی طور پر کیپٹل ہل میں داخل ہونے ، پرتشدد رویہ اپنانے اور سکیورٹی اداروں کے کام میں مداخلت کرنے کے الزام میں گرفتار کیاگیا۔انہیں واشنگٹن میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا ۔ادھرٹرمپ کے حامی ایک بارپھر نیو یارک کی سڑکوں پر نکل آئے ،حامیوں نے ٹرمپ 2024 کے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے ، سابق صدر کے حامی ٹرمپ ٹاورز کے سامنے یکجا ہوئے اور ٹائمز سکوائر کی جانب جلوس نکالا۔دوسری جانب ٹرمپ کے خلاف ایک اور مقدمہ دائر کر دیا گیا۔واشنگٹن کی عدالت میں ڈیموکریٹک رکن ایرک سوالویل کی جانب سے دائر اس مقدمے میں سابق صدر ٹرمپ، ان کے بیٹے ڈونلڈ جونیئر، ان کے وکیل روڈی گیولینی اور ایک ریپبلکن رکن پر کیپٹل ہل پر حملے کیلئے اکسانے کا الزام لگایا گیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.