منی لانڈرنگ کیس،نیب نے شہباز شریف کو دستاویزات کے ساتھ (آج) پھر بلالیا

0 35

لاہور : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو ایک بار پھر نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں (آج) جمعہ کو طلب کر لیا تفصیلات کے مطابق نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں میاں شہباز شریف کو(آج) جمعہ کو طلب کرلیا ہے، نیب نے شہباز شریف سے وراثت میں موصول ہونے والی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔نیب نے شہباز شریف سے سوال کیا ہے کہ 1998 سے 2018 کے دوران شہباز شریف کے اہل خانہ کے اثاثے 36 کروڑ سے بڑھ کر 5 ارب 49 کروڑ ہوئے۔ بیرون ملک اثاثوں اور بینک اکاونٹس کی تفصیلات فراہم کریں۔ بارکلے بینک سے لیے گئے قرض، فیملی کو دیے اور ان سے ملنے والے تمام تخائف کی تفصیلات اور 2008سے 2019کے دوران زرعی امدنی کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.