
اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں کوسٹر اور وین آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔
اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر تیز رفتارکوسٹر اور سوزوکی پک اپ آپس میں ٹکرا گئیں، ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔



