عورت مردکی شخصیت بدل سکتی ہے :فیصل قریشی

0 26

لاہور (شوبز ڈیسک) اداکار فیصل قریشی نے کہاہے کہ لوگوں کو مضبوط آدمی کا کردار بہت پسند ہے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ یہ بندہ سنبھال سکتا ہے اورکچھ کر سکتا ہے ۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے فیصل قریشی نے کہاکہ مجھے ڈراموں میں منفی کردار کرنے پر تنقید کاسامنا کرناپڑاتاہم یہ سچ ہے کہ مضبوط مردکے کردار کوسراہا جاتاہے ۔انہوں نے کہاکہ عورت میں اتنی طاقت ہے کہ وہ مرد کی پوری شخصیت تبدیل کر سکتی ہے ۔ مرد کے 10دوست ،باپ اورماں لاکھ بارکہیں سگریٹ چھوڑدو لیکن وہ نہیں چھوڑے گا لیکن جہاں کوئی لڑکی دل کو لگی توفوری سگریٹ بجھا کر سیدھا ہوجاتاہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.