ڈئینیل پرل قتل کیس: احمد عمر سمیت 4 ملزمان کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

0 30

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے امریکی صحافی ڈئینیل پرل قتل کیس میں احمد عمر شیخ سمیت 4 ملزمان کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے ملزمان کو رہا کرنے اور نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں بریت کے باوجود ملزمان کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان بغیر کسی جرم کے 18 سال سے جیل میں ہیں، ملزمان کو جب عدالت طلب کرے گی تو پیش ہوں۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کی نظر بندی کا اختیار صوبائی حکومت کا ہے۔ خیال رہے محکمہ داخلہ نے 28 ستمبر کو ملزمان کو نظر بند کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.