پاکستان مخالف پراپیگنڈا ‘برطانیہ میں بھارتی چینل کو 20ہزار پائونڈ جرمانہ

0 30

لندن : جرمانہ برطانیہ میں ٹی وی چینلز اور ریڈیو کے نگران ادارے آف کام کی جانب سے کیا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق بھارتی چینل ری پبلک ٹی وی میں اینکر ارنب گوسوامی کے پروگرام میں پاکستانیوں کے خلاف جذبات کو ابھارا گیا تھا۔آف کام کا کہنا ہے کہ ایسے پروگرام پاکستانیوں کی جان کے لیے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں،برطانوی ادارے کا مزید کہنا تھا کہ ارنب گوسوامی نے اپنے پروگرام میں صحافتی اقدار کی دھجیاں بکھیریں۔خیال رہے کہ ارنب گوسوامی کو گزشتہ ماہ جعلی ریٹنگ بڑھانے کے الزام میں گرفتار بھی کیا گیا تھا۔ ارنب گوسوامی چرب زبانی اور بدتمیزی میں مشہور ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.