وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی طبیعت ناساز، کورونا ٹیسٹ لے لیا گیا

0 37

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی طبیعت ناساز ہوگئی، عثمان بزدار نے سرکاری مصروفیات منسوخ کر دیں، وزیراعلیٰ پنجاب کا کورونا ٹیسٹ لے لیا گیا۔

سی ایم آفس کے مطابق وزیراعلی پنجاب کو دو روز سے تیز بخار اور کھانسی ہے۔ عثمان بزدار کو کورونا کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

16 نومبر کو مراد علی شاہ کے کووِڈ 19 ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا تھا، انھیں بخار ہو گیا تھا جس پر انہوں نے کورونا ٹیسٹ کروایا تھا۔ مراد علی شاہ 17 روز کورونا میں مبتلا رہے، جس کے بعد ان کا تیسرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.