ہمیں اپنی غلطیوں سے جلدی سیکھنا پڑے گا:شاداب خان
لاہور: قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ پاور پلے میں خراب پرفارمنس کی وجہ سے مسلسل دوسرا میچ ہار گئے ۔نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دوسرے ٹی ٹونٹی میں شکست کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ کپتان کی حیثیت سے شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، اگلے میچ میں بہتر پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے ۔شاداب خان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ نے اچھی بیٹنگ کی لیکن ہم نے 20 رنز کم بنائے ، ہمیں اپنی غلطیوں سے جلدی سیکھنا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاور پلے میں خراب پرفارمنس سے مسلسل دوسرا میچ ہارے ، لیکن میچ کا مثبت پہلو محمد حفیظ کی اننگز تھی۔کپتان قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی عدم موجودگی کو بہانہ نہیں بنائیں گے ، اگلے میچ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔خیال رہے کہ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے ۔