بھارت، پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کی منصوبہ بندی کررہا ہے، وزیر خارجہ

0 34

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی  کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کی تیاری کر رہاہے، بھارت پاکستان کے خلاف بھونڈے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ابوظبی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کو ہوا دینے کی کوشش کر رہاہے، یہ صورت حال انتہائی ناز ک ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارت کی سازشوں سے مکمل آگاہ ہے، بھارت نے فوجی کارروائی کی تو بھرپور جواب دیں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت سرجیکل اسٹرائیک کی سازش اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلیے کر رہاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.