بھارت پاکستان کیخلاف دہشت گردی میں ملوث ہے، سینیٹر شبلی فراز

0 34

وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں ملوث ہے۔

وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت مقبوضہ خطے میں غیر قانونی طور پر آبادی کا تناسب تبدیل کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت طویل عرصے سے پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر جھوٹ کا کارخانہ چلارہا ہے۔ شبلی فراز نے مزید کہا کہ یورپی یونین، عالمی برادری اور اقوام متحدہ اس کا نوٹس لیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.