امریکی پابندیاں ریاستی خود مختاری پر حملہ:اردوان،پاکستان کی مذمت
انقرہ : ٹی وی پرخطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ترکی جوکہ نیٹو کا رکن ہے ، اس پر پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔ یہ کس قسم کا اتحاد ہے ؟ انہوں نے کہا کہ امریکی فیصلہ ہماری خود مختاری پر ایک کھلا حملہ ہے ۔ دوسری طرف پاکستان نے امریکا کی طرف سے ترکی پر پابندیاں عائد کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اصولی طور پر کسی بھی ملک کے خلاف یکطرفہ اقدامات مسلط کرنے کے خلاف ہے ۔