نیب قانون کو تبدیل نہ کرنا حکومت اور پارلیمنٹ کی غلطی ہے: سلیم مانڈوی والا
پشاور: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ اسلام آباد چیمبروالوں نےبتایا کہ نیب ان کو ٹارچر کررہا ہے۔پارلیمنٹ اورحکومتی غلطی ہے کہ ابتک نیب قانون کو نہیں بدلا گیا۔
ڈپٹی چیرمین سینٹ سلیم مانڈی والا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بزنس مین کا پارلیمنٹ میں ہونا بہت ضروری ہے، لوگ سمجھتے ہیں بزنس مین صرف منافع کماتے ہیں، اسلام آباد چیمبروالوں نے کال کی کہ نیب ان کو ٹارچر کررہا ہے۔وزیراعظم، چیف جسٹس اور آرمی چیف کو لیٹر لکھا، کل چیئرمین نیب بزنس کمیونٹی سے ملنے گئے،انہوں نے کہا کہ انڈرانوائسز کیسز ایف بی آر کو بھیجے،سب کام نیب نے کرنا ہے تو کیا باقی ادارے بند کردیں۔
انہوں نے کہا جتنے لوگ نیب سے متاثر ہیں وہ سرحد چیمبر آئیں،سرحد چیمبر والے سینٹ میں ان معاملات کو لائیں، بزنس کمیونٹی اورپرائیویٹ شہریوں کو نیب کی زد میں نہیں آنا چاہیے۔