کرپشن کا قلع قمع کرنے کے لئے سسٹم کو بہتر کرنا ہو گا، وزیراعلی بلوچستان
کوئٹہ: انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب وزیراعلی بلوچستان کا خطاب
کوئٹہ: مذہبی تہواروں سمیت جشن آزادی عالمی یوم بدعنوانی اور دیگر مواقعوں کے دن منائے جاتے ہیں، وزیراعلی بلوچستان
کوئٹہ: ان دنوں کے موقع پر ہی ہمیں مقاصد یاد آتے ہیں اور پھر بھول جاتے ہیں ، وزیراعلی بلوچستان
کوئٹہ: معاشرے کی بہتری کے لئے ہمیں کھل کر بات کرنا ہو گی، وزیراعلی بلوچستان
کوئٹہ: ایک حکومت نے ریکوڈک کا معاہدہ کیا دوسری حکومت نے معاہدہ ختم کیا، وزیراعلی بلوچستان
کوئٹہ: ہماری حکومت اس معاہدے کی بھگت رہی ہے، وزیراعلی بلوچستان
کوئٹہ: معاہدہ ختم کرتے وقت ہم بھول گئے کہ اس کا جرمانہ ادا کرنا پڑسکتا ہے، وزیراعلی بلوچستان
کوئٹہ: اس غریب قوم کو ریکوڈک کیس میں اب 7 ارب ڈالر جرمانہ ادا کرنا پڑ رہا ہے، وزیراعلی بلوچستان
کوئٹہ: بدعنوانی محض پیسے کی لوٹ کھسوٹ کا نام نہیں بلکہ خلاف ضابطہ احکامات کا نام بھی ہے ، وزیراعلی بلوچستان
کوئٹہ: بدعنوانی کا کیس ہمیشہ سابق حکومت پر ڈال کر ذمہ داری پوری کر لی جاتی ہے، وزیراعلی بلوچستان
کوئٹہ:منصوبوں کو غیر ضروری طور پر طویل کردینا بھی کرپشن کے زمرے میں آتا ہے، وزیراعلی بلوچستان
کوئٹہ: اپنے معاشرے میں سہولیات کی فراہمی یقینی نہ ہوئی تو لوگ غلط راستے کو اختیار کرینگے، وزیراعلی بلوچستان
کوئٹہ: کرپشن کا قلع قمع کرنے کے لئے سسٹم کو بہتر کرنا ہو گا، وزیراعلی بلوچستان
کوئٹہ: نظام اس قدر خراب ہو چکا ہے کہ پیسے کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا، وزیراعلی بلوچستان
کوئٹہ: ابتر نظام نے ملک کے حالات کو خراب کیا ہے ، وزیراعلی بلوچستان