مستونگ میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق دو زخمی

0

مستونگ: مستونگ میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق دو زخمی۔تفصیلات کے مطابق سموار اور منگل کی درمیانی شب ولی خان تھانہ کے قریب جنگل کراس کے مقام پر ایرانی تیل سے لوڈ زمباد گاڑی الٹنے گاڑی میں آگ لگ گئی آگ لگنے سے گاڑی میں ایک شخص جھلس کر جاںبحق اور ایک شدید زخمی ہوا فائربریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ بجائی درین اثناءگزشتہ روز صبح قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے علاقے مرسل کے مقام پر ایرانی تیل سے لوڈ دس ویلر ٹرک الٹ گیاحادثے میں دو افراد حکمت اللہ،اور محمداسماعیل موقع پر جاںحق اور جان محمد نامی ایک شخص زخمی ہوا لاش اور زخمی کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.