اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کلبھوشن کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا

اسلام آباد:   اسلام آباد ہائیکورٹ نے کلبھوشن کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا کہ بھارت کو عدالتی کارروائی پر اعتراض ہے تو وکیل کے ذریعے آگاہ کرے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ بھارتی ہائی کمیشن کے مطابق وکیل مقرر کرنے کیلئے مشاورت جاری ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کلبھوشن کیس میں فیئر ٹرائل چاہتی ہے، عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر موثر عملدرآمد چاہتے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم نامے میں کہا کہ اٹارنی جنرل کا اعتراض درست ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کے حکام کو دلائل کی اجازت نہیں دی جاسکتی، کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت انصاف اور پاکستانی قوانین پر عمل ضروری ہے، اگر بھارت کو عدالتی کاروائی پر کوئی اعتراض ہے تو وکیل سے ذریعے آگاہ کرے۔

عدالت نے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو کلبھوشن کیس 14 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button