اہم خبریںبین الاقوامی

فرانسیسیوں پر حملے کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا، مہاتیر محمد

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ انہیں یہ ناگوار گزرا کہ ان کے فرانس میں انتہاپسندوں کے حملوں پر بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا۔

امریکی خبررساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق 95 سالہ مہاتیر محمد نے اس وقت بڑے پیمانے پر غم و غصے کو جنم دیا جب انہوں نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ اگر ’آنکھ کے بدلے آنکھ‘ کے قانون کا اطلاق ہوتا ہے تو ماضی میں ہوئے قتل عام کے لیے مسلمانوں کو غصہ کرنے اور لاکھوں فرانسیسی لوگوں کے قتل کا حق ہے۔

ٹوئٹر کی جانب سے مہاتیر محمد کے اس ریمارکس پر مشتمل ٹوئٹ کو تشدد کو بڑھاوا دینے کا کہتے ہوئے ہٹا دیا گیا جبکہ فرانس کے ڈیجیٹل منسٹر نے کمپنی سے مطالبہ کیا کہ وہ مہاتیر محمد کے لیے اپنے پلیٹ فارم پر پابندی لگائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button