امریکا:صدارتی الیکشن کاآخری مباحثہ،ٹرمپ نے بھارت ،چین کوانتہائی آلودہ قرار دیدیا
نیشویل : جو بائیڈن اور ٹرمپ نے ایک دوسرے پر چین اور روس سے پیسے لینے کے الزامات لگائے ۔ٹرمپ نے عالمی وبا پر بات کرتے ہوئے کہا کوروناویکسین اس سال کے آخر تک آجائے گی، ہم کورونا کے ساتھ جینا سیکھ رہے ہیں جس پر جوبائیڈن نے کہا امریکی کورونا کیساتھا مرنا سیکھ رہے ہیں، انہوں نے کہا یہ موسم سرما انتہائی سیاہ ثابت ہوگا۔امریکی صدرنے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار چین ہے ۔آخری صدارتی مباحثہ ریاست ٹینیسی کے شہر نیشول کی بیلمونٹ یونیورسٹی میں ہوا جس کی میزبانی این بی سی کی کرسٹین ولکر نے کی ۔صدر ٹرمپ نے جوبائیڈن کے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے بھارت اور چین کی ہوا کو انتہائی آلودہ قرار دیدیا۔