شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے دائر نیب اپیل سماعت کیلئے مقرر

0 29

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے نیب کی دائر کردہ درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں بنچ 27 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔ شہباز شریف کا نام لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ای سی ایل سے نکالا گیا تھا جس پر نیب نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

شہباز شریف پر الزام ہے کہ انہوں نے بے نامی اکاؤنٹس سے اربوں روپے غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کئے جبکہ اپنے فرنٹ مین اور ملازمین اور منی چینجرز کے ذریعے اربوں روپے کے اثاثے بھی بنائے۔ رواں ماہ کے آغاز میں وفاقی کابینہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.