افغان فوج کے فضائی حملے میں امام مسجد سمیت 11 طالبعلم جاں بحق
قندوز: افغان فوج کے ایک مسجد پر فضائی حملے کے نتیجے میں 11 طالبعلم اور امام مسجد جاں بحق ہوگئے جبکہ اس حملے پر حکومت کا مؤقف مقامی انتظامیہ کے مؤقف سے مختلف ہے۔
ڈان اخبار میں شائع ہونے والی فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی) کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان خلیل اسیر نے بتایا کہ گزشتہ روز افغان فوج اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان لڑائی جاری تھی کہ اس دوران صوبہ تخار کے ایک گاؤں پر یہ فضائی حملہ کیا گیا۔
خلیل اسیر کا مزید کہنا تھا کہ ‘حملہ اس وقت ہوا جب متاثرہ افراد قرآن پڑھنے میں مصروف تھے، انہوں نے مزید بتایا کہ حملے میں امام مسجد سمیت 11 طالبعلم جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہوئے ہیں۔