اگر آئی جی کو اغوا کیا گیا تو اس کی ایف آئی آر درج کیوں نہیں کرائی؟ شہزاد اکبر

0 30

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے سوال کیا ہے کہ اگر آئی جی کو واقعی میں اغوا کیا گیا تھا تو اس کی ایف آئی آر کیوں نہیں درج کرائی گئی۔

اسلام آباد میں وزیر اطلاعات شبلی فراز نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے وفاقی وزیر پر الزام لگایا کہ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ایف آئی آر درج نہ کی تو ان کی حکومت نہیں رہے گی، میں اس سفید جھوٹ کی پرزور مذمت کرتا ہوں اور اس کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اپنی جلسوں کا ردعمل دیکھ کر یہ ذہنی طور پر اس قدر گھبراہٹ کا شکار ہو گئے ہیں اور انہوں نے ہرقسم کا جھوٹ فریب اپنا لیا ہے جس کی وجہ سے ان کی پہلی کوشش یہی ہے کہ وہ سندھ حکومت کی نااہلی، کرپشن کو چھپا سکیں اور اپنی سیاسی منافقت کو ایک اچھی شکل دے سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.