کورونا پھر بے قابو: 24 گھنٹے کے دوران مزید 10 اموات، 736 کیسز رپورٹ
کورونا وائرس سے مزید 10 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 702 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 25 ہزار 480 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 736 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ دو ہزار 107، سندھ میں ایک لاکھ 42 ہزار 641، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 810، بلوچستان میں 15 ہزار 738، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 107، اسلام آباد میں 18 ہزار 438 جبکہ آزاد کشمیر میں 3 ہزار 639 کیسز رپورٹ ہوئے۔