کراچی میں بم دھماکے سے متعدد افراد زخمی
شیریں جناح کالونی میں بم دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں 20 نمبر بس کے آخری اسٹاپ کے قریب دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ایس ایس پی کراچی جنوبی شیراز نذیر کا کہنا ہے کہ دھماکا خیزموادسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔