امریکی مخالفت رائیگاں، ایران پر اسلحہ خریدنے کی طویل پابندی کا خاتمہ

0 27

ایران نے اسلح کی خریدو فروخت سے متعلق اقوام متحدہ کی طویل پابندی کے اختتام کو امریکا کے مقابلے میں سیاسی کامیابی قرار دے دی۔

خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق یہ پابندی ایران اور 6 عالمی طاقتوں کے مابین 2015 میں ہونے والے جوہری معاہدے کے تحت 18 اکتوبر 2020 (آج) ختم ہوگئی۔

خیال رہے کہ 2015 میں امریکا، فرانس، برطانیہ، چین، روس اور جرمنی نے ایران کے ساتھ ایک طویل مدتی ایٹمی معاہدہ کیا تھا جس کا مقصد ایران میں ریسرچ کا کام کرنا اور بغیر کسی پابندی کے خوف کے ایٹمی ری ایکٹرز پر جوہری مواد کے عدم پھیلاؤ سے متعلق کام جاری رکھنا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.