گوجرانوالہ جلسے میں پانی، ماسک ، سینیٹائزر مہیا کرینگے، شہباز گِل

0 33

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل کہتے ہیں کہ آج گوجرانوالہ کے پی ڈی ایم کے جلسے میں حکومت لوگوں کو پینے کا صاف پانی، ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر مہیا کرے گی۔

یہ بات وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ عمران خان کی حکومت ہے، ہر حال میں اپنے عوام کی سہولت اور کورونا وائرس سے حفاظت کے اقدامات کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.