قومی دولت لوٹنے والے صرف این آر او کی تلاش میں ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قومی دولت لوٹنے والے صرف این آر او کی تلاش میں ہیں۔
وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں ملکی قومی معاملات اور آئینی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ مشیر پارلیمانی امور نے وزیراعظم کو پارلیمنٹ کے آئندہ سیشن اور نئی قانون سازی پر بریفنگ دی۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ادارے قوم کو پیارے ہیں، پاکستان کو استحکام کی راہ پر ڈال دیا ہے، منی لانڈررز نے معیشت برباد کی ہم نے سنبھالا دیا، قومی دولت لوٹنے والے صرف این آر او کی تلاش میں ہیں۔