مودی حکومت کشمیریوں پر ظلم بند کردے تو مذاکرات کیے جاسکتے ہیں، معید یوسف

0 32

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے کہ اگر مودی حکومت کشمیریوں پر ظلم بند کر دے تو بھارت سے مذاکرات کیے جاسکتے ہیں۔

معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے بھارتی صحافی کرن تھاپر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس بھارت کی دہشت گردوں کو مالی امداد فراہم کرنے کے ثبوت موجود ہیں، اے پی ایس حملے کا ماسٹر مائنڈ حملے کے وقت بھارت کی خفیہ ایجنسی را سے رابطے میں تھا، پاکستان کے پاس بھارت سے کی گئی فون کالز کے ثبوت بھی موجود ہے۔

معید یوسف کا کہنا تھا کہ را نے ایک پڑوسی ملک میں موجود سفارت خانے کے ذریعے چینی قونصل خانے، پی سی گوادر اور اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کروایا جب کہ حال ہی میں را افسران کی نگرانی میں افغانستان میں ٹی ٹی پی اور دہشت گرد تنظیموں کو ضم کیا گیا اور اس کے لیے 10 لاکھ ڈالر دیے گئے، چینی قونصلیٹ حملے میں ملوث اسلم اچھو کا علاج نئی دلی کے پرائمس اسپتال میں ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.