چین نے لداخ میں 60ہزار فوجی لگادئیے ، مذاکرات بے سود :پومپیو
واشنگٹن : وہ یکطرفہ طور پر سرحدی لائن کو بدلنے کی کوشش کررہاہے ،مذاکرات بے سود ہیں،اس محاذ پر لڑائی میں بھارت کو اپنے اتحادی امریکا کی ضرورت ہے ،انٹرویوکے دوران چین کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں ایسا اتحاد تشکیل دیا ہے جس سے ان خطرات کو کم کیا جائے گا،پومپیو نے کہاکہ اب پانسا پلٹنا شروع ہوگیاہے ،بیجنگ سے جاپان اور آسٹریلیا کو بھی خطرہ ہے ،امریکی مشیر سلامتی رابرٹ اوبرائن نے کہا چین نے جارحیت کرکے لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر قبضے کی کوشش کی ہے ، وقت آ گیا ہے کہ یہ تسلیم کیا جائے کہ مذاکرات اور معاہدے چین کو موقف کی تبدیلی پر قائل یا مجبور نہیں کر سکتے ۔