انگلش پریمیرلیگ میں چیلسی کی دوسری کامیابی
انگلش پریمیرلیگ میں چیلسی نے کرسٹل پیلس کو 4 گول سے شکست دے کر دوسری کامیابی حاصل کرلی، جارگینہو نے 2 گول کیے جبکہ پریمیئر لیگ کے ڈیبیومیچ میں 23 سالہ بین شیلویل نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک گول اسکور کیا۔
انگلش پریمیر لیگ میں چیلسی نے کرسٹل پیلس کو چار صفر سے ہرا کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی، ڈیبیوکرنے والے بین شیلویل نے 50 ویں منٹ میں چیلسی کی جانب سے پہلا گول کرکے میچ یادگار بنالیا۔
کرٹ زوما نے 66 ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے اسکور دو صفر کر دیا، بلیوز نے حریف ٹیم کی ایک نہ چلنے دی، جارگینہو نے پنالٹی پر دو گول اسکور کرکے میچ چار صفر سے جیت لیا۔
ڈیبیوٹنٹ بین شیلویل کو عمدہ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا