اہم خبریںپاکستان

عمران خان کا ماضی سے نکل کر پاک افغان تعلقات کو بہتر بنانے پر زور

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کی اعلیٰ کونسل برائے قومی مفاہمت کے چیئرمین ڈاکٹر عبداﷲ عبداﷲ سے ملاقات کے دوران ماضی میں پھنسے رہنے کے بجائے پاک افغان تعلقات کو بہتر بنانے پر زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق اعلی افغان امن عہدیدار کی تین روزہ دورے کے بعد اسلام آباد سے روانگی سے کچھ دیر دیر قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عبد اللہ عبداللہ سے ان کی ملاقات خوش گوار رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری نہایت دلچسپ گفتگو کا خلاصہ یہ تھا کہ ماضی سیکھنے کے لیے تو ایک انمول استاد ہے مگر اس میں زندہ رہنا ممکن نہیں ہے، ہمیں بہرحال مستقبل پر نگاہ رکھنا ہو گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button