اہم خبریںکھیل

وفاقی حکومت نے پاکستان سپورٹس بورڈ کا نیا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا

اسلام آباد  : وفاقی حکومت نے کرنل ریٹائرڈ آصف زمان کو ملک میں کھیلوں کے فروغ کے ادارے پاکستان سپورٹس بورڈ کا نیا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے کرنل ریٹائرڈ آصف زمان کی بطور ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق آصف زمان کی تعیناتی تین سال کیلئے کی گئی تاہم ان کی تعیناتی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکمنامے سے مشروط کیا گیا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈی جی سپورٹس بورڈ کی تعیناتی سے متعلق رٹ پٹیشن دائر ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے قائم ادارے پاکستان سپورٹس بورڈ گزشتہ دو برس سے مستقل سربراہ نہیں تھا اور ماتحت افسران کو قائم مقام کا اضافی چارج دے کر ادارے کے امور انجام دیئے جا رہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button