کھیل
پانی میں24منٹ33سیکنڈ سانس روکنے کا عالمی ریکارڈ

اسلام آباد ( سپورٹس ڈیسک) سبوتا نامی غوطہ خور جس کی عمر54سال ہے ، نے پانی میں24منٹ33سیکنڈ تک سانس روک کر رکھا۔ اس سے قبل ان کا ریکارڈ24منٹ11 سیکنڈ تھا۔یہ ریکارڈ انہوں نے کروشیا کے شہرسساک میں بنایا اور اس سے قبل انہوں نے ٹریننگ بھی لی تھی۔ انہوں نے یہ خطرہ اس لیے بھی مول لیا کہ اپنے علاقے کیلئے کچھ فنڈز جمع کر سکیں جو گزشتہ سال دسمبر میں زلزلے سے متاثر ہوا تھا۔



