اہم خبریںپاکستان

پنجاب آئینی بحران سے دوچار، وزیراعلیٰ کا الیکشن متنازعہ نہیں بلکہ ہوا ہی نہیں : پرویز الہی

لاہور : پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب آئینی بحران سے دوچار ہے، وزیراعلیٰ کا الیکشن متنازعہ نہیں بلکہ ہوا ہی نہیں، سارے اداروں کا بیڑہ غرق کر دیا گیا، گورنر کیساتھ یہ حشر ہوگا تو صدر خاموش نہیں رہیں گے۔

پرویز الہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہر پاکستانی کے ذہن میں سوالیہ نشان ہے، صوبے میں آئینی بحران آگیا ہے،پ حمزہ شہباز کے کہنے پر مجھ پر سریا مارا گیا، مجھ پر تشدد کیا گیا، میں بیہوش ہوگیا، دنیا کی کسی پارلیمنٹ میں پولیس نہیں آتی، چیف سیکرٹری کیساتھ ٹینٹ والے آئے اور گورنر ہاؤس پر قبضہ کرلیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button