وفاقی شرعی عدالت مسجد نبوی واقعے کا نوٹس لے : نواب اسلم رئیسانی

0

کوئٹہ : سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف ساراوان نواب اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان کی وفاقی شرعی عدالت مسجد نبوی واقعے کا نوٹس لے، وہ شرعی قوانین کے مطابق کارروائی کریں۔ عمران خان نے جو حرکت مدینہ منورہ میں کروائی قابل نفرت ہے۔ ان خیالات کااظہار نواب اسلم خان رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ٹویٹر) پیغا م میں کہا ہے کہ جن اشخاص نے مسجد نبوی شریف میں روضہ اطہر کے تقدس کی پامالی اور بدکلامی، بداخلاقی کا جرم کیا ریاست پاکستان کی وفاقی شرعی عدالت اس واقعہ کا نوٹس لے اور شرعی قوانین کے مطابق کارروائی کرے۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے جو حرکت مدینہ منورہ میں کروائی قابل نفرت ہے آپ اندازہ لگاسکتے ہیں عمران خان کتنا گندہ بداخلاق حیوان ہے، اقتدار کیلئے مراد سعید کے ساتھ خطرناک سیاسی جدوجہد بھی کرتا ہوگا اور شیخ رشید کے ساتھ خانہ جنگی کا شوق ہے وہ بھی کرے ہم اللہ تعالیٰ کے غلام اسے بمبو کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.