کھیل

جرمن فٹبالر میسوت اوزل کا بھارتی مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

برلن : جرمن فٹبالر میسوت اوزل نے بھارتی مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی سطح پر بھی آوازیں بلند ہونے لگیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر میسوت اوزل نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ لیلتہ القدر کی مبارک رات کو بھارتی مسلمانوں کے لیے دعاگو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئیں اس شرمناک صورتحال سے متعلق لوگوں میں آگاہی پھیلائیں، نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت میں انسانی حقوق کے ساتھ کیا ہورہا ہے، یہ پوری دنیا کو دکھانا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button