اہم خبریںبین الاقوامی

اسرائیلی فورسز کی جمعتہ الوداع کے روز بھی مسجد اقصیٰ میں کارروائی

اسرائیلی فورسز نے جمعتہ الوداع کے روز بھی مسجد اقصیٰ میں بربریت کا مظاہرہ کیا جس میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ میں تازہ کارروائی کی جس میں اب تک 42 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

فلسطینی ریڈ کریسینٹ کاکہنا ہےکہ فلسطینیوں کی بڑی تعداد جمعتہ الوداع کے سلسلے میں مسجد اقصیٰ میں موجود تھی کہ اس دوران اسرائیلی فوج مسجد کے صحن میں گھس گئی، اسرائیلی فورسز کی کارروائی میں زخمی ہونے والے 22 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسرائیلی فورسز کی کارروائی کےبعد نہتے فلسطینیوں نے فورسز پرپتھراؤ کردیا جس کے بعد فورسز نے تین افراد کو حراست میں بھی لے لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button