
سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہونے والے قومی اسملبی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ ایجنٹ کو موبائل فون کی اجازت دی جائے، معاملہ خراب ہوا تو پولنگ ایجنٹ اپنی پارٹی، انتطامیہ کو کیسے مطلع کریں گے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بلدیہ ضمنی الیکشن میں امن و امان کے لیے پولیس نفری بڑھائی جائے۔
شاہد خاقان نے کہا کہ ہم نے کسی افسر کو سیاسی تعلق پر نہیں لگایا، یاد نہیں کہ بشیر میمن سے کبھی ملاقا ت ہوئی ہو، مجھے یاد نہیں میں نے بشیر میمن کوفون کیا ہو، بشیر میمن کی بات کی تردید کرنے والوں سے بھی پاکستان آگاہ ہے، سپریم کورٹ معاملے کا سوموٹو نوٹس لے کر تحقیقات کرے۔



