
کوئٹہ : بلوچستان کابینہ کے مزید تین وزراء کو سینئر وزیر کا درجہ دے دیا گیا، پیر کو حکومت بلوچستان کے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی میر ظہور بلیدی، صوبائی وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی نوابزادہ طارق مگسی اور صوبائی وزیر خزانہ نور محمد دمڑ کو سینئر صوبائی وزیر کا درجہ دے دیا گیا، صوبائی کابینہ میں سینئر وزراء کی تعداد چار ہوگئی قبل ازیں صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی سردار محمد صالح بھوتانی سینئر صوبائی وزیر تھے




