• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

50 سال سے زائد عمر کے افراد کی آج سے واک ان ویکسی نیشن کا آغاز کر دیا گیا

web desk by web desk
April 28, 2021
in اہم خبریں, پاکستان
0
50 سال سے زائد عمر کے افراد کی آج سے واک ان ویکسی نیشن کا آغاز کر دیا گیا

اسلام آباد  :  50 سال سے زائد عمر کے افراد کی آج سے واک ان ویکسی نیشن کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ آج سے 50 سال سے زائد عمر کے افراد کسی بھی قریبی کورونا ویکسین سنٹر جا کر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین کیلئے جاتے ہوئے اپنا شناختی کارڈ اور فون ساتھ رکھیں، 40 سے 50 سال کی عمر کے افراد 1166 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر رجسٹریشن کرائیں اور ہدایات کا انتظار کریں۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 201 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 17 ہزار 530 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 10 ہزار 231 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 292 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 96 ہزار 144، سندھ میں 2 لاکھ 80 ہزار 356، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 15 ہزار 596، بلوچستان میں 21 ہزار 945، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 280، اسلام آباد میں 74 ہزار 131 جبکہ آزاد کشمیر میں 16 ہزار 779 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 16 لاکھ 82 ہزار 14 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 678 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 لاکھ 4 ہزار 494 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 214 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Previous Post

عدلیہ پر حملے کی سازش پر صدرمملکت مستعفی ہوں، بلاول بھٹو

Next Post

کراچی: ضلع وسطی کے چار ٹاؤنز کے مختلف علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن

Next Post
کراچی: ضلع وسطی کے چار ٹاؤنز کے مختلف علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن

کراچی: ضلع وسطی کے چار ٹاؤنز کے مختلف علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.