شوبز
مرد بھی ہراسانی اور جنسی تشدد کا شکار ہوتے ہیں:یشما گل

کراچی ( شوبز ڈیسک ) یشما گل نے حال ہی میں جنسی ہراسانی پر اپنا مؤقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ جنسی ہراسانی صنف کی پابند نہیں۔ یشما گل نے انسٹاگرام سٹوریز میں کہا ‘‘مرد بھی جنسی تشدد کا شکار ہوسکتے ہیں۔ حالانکہ مرد اور لڑکے تشدد کے مرتکب افراد کی ایک بڑی اکثریت ہیں لیکن وہ بھی تشدد کا نشانہ بنتے ہیں۔ مردوں کو اکثر نہ صرف پریشان کیا جاتا ہے بلکہ جنسی طور پر ہراساں بھی کیا جاتا ہے ۔



