اہم خبریںبین الاقوامی

عراق:کوروناہسپتال میں آگ،82افرادجاں بحق

بغداد :  بغداد کے ایک ہسپتال میں کورونا کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں آگ لگنے سے مریضوں سمیت 82 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے ۔ اے ایف پی کے مطابق گزشتہ روز آکسیجن سلنڈروں کو ذخیرہ کرنے کے نظام میں خرابی کی وجہ سے ہونے والے دھماکے سے آگ لگی۔ سول ڈیفنس کے مطابق آگ تیزی سے پھیلی کیونکہ ہسپتال میں آگ سے حفاظت کا کوئی نظام موجود نہیں تھا۔ وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے وزیر صحت حسن التمیمی کو عہدے سے معطل کر دیا ہے ۔ بغداد کے گورنر اور محکمہ صحت کے سربراہ کو بھی عہدے سے معطل کیا گیا ہے ۔ ایک طبی ذرائع نے بتایا انتہائی نگہداشت یونٹ لپیٹ میں آنے سے اموات ہوئیں۔ بعد ازاں محکمہ صحت کے حکام نے کہا کہ انہوں نے 200 سے زائد مریضوں کو بچایا ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button