اہم خبریںبین الاقوامی
چینی صدر کا عمران خان کو خط، صحت یابی کیلئے نیک تمناوں کا اظہار

بیجنگ ( شِنہوا ) شی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ جان کر کہ عمران خان کا نوول کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیاہے ، وہ وزیر اعظم سے مخلصانہ ہمدردی کا اظہار کرنا چاہیں گے اور ان کی جلد صحت یابی کے خواہشمند ہیں۔شی نے کہا کہ چین اور پاکستان سدابہار سٹریٹیجک تعاون کے شراکت دار ہیں ، چین اس وبا کو مشترکہ طور پر شکست دینے کے لئے پاکستان کے ساتھ ہمیشہ مضبوطی کے ساتھ کھڑا رہے گا۔رواں سال چین اور پاکستان کے مابین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ منائے جانے کا ذکر کرتے ہوئے شی نے کہا کہ وہ دوطرفہ تعلقات کی پیشرفت کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ پہنچانے کے لئے مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین پاکستان قریبی برادری کی تعمیر کو آگے بڑھانے کے لئے وزیر اعظم کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔




