اہم خبریںپاکستان

جو لوگ وطن واپسی کیلئے ڈیل کا انتظار کریں وہ سیاست میں ہمیشہ بونے ہی رہیں گے : فواد چودھری

اسلام آباد :  فواد چودھری نے کہا ہے کہ جو لوگ وطن واپسی کیلئے ڈیل کا انتظار کریں وہ سیاست میں ہمیشہ بونے ہی رہیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ والے بوٹ پالش کا سامان لے کر کھڑے ہیں، صرف کوئی بوٹ آگے نہیں کر رہا، آپ پاکستان کا تاریک دور ہیں، ہواؤں کا رخ اب آپ کا نہیں، روشنی ہو جائے تو تاریکی ختم ہو جاتی ہے اور پاکستان میں یہ ہی ہوا ہے۔

دوسری جانب معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ نواز شریف نے کفن باندھ لیا ہے کا بیانیہ بنانے کیلئے کچھ لوگوں کو استعمال کیا گیا، اب انقلاب کی معطلی اور اسی اسٹیبلشمنٹ سے  ڈیل  کا بیانیہ بنانے کیلئے کچھ لوگوں کو استعمال کر رہے ہیں، برطانیہ سے دھکا پڑنے کا قوی امکان ہے، اس کی گراؤنڈ بنائی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button